Jasarat News:
2025-10-05@02:13:23 GMT

محرابپور،ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈکیت گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نےکارروائی کے دوران سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث اشتہاری ملزم محمد علی کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے شہری کو عراق سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہری کو عراق میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے تھے، گرفتار ملزم جیوانی کے راستے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث گینگ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور ، پولیس ناکام ،عوام غیرمحفوظ ہوگئے ،بے امنی عروج پر
  • محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار
  • محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی