لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے روڈز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ تعمیر و بحالی کے بعد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی۔ مریم نواز نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے  بریفنگ  میں  بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جس میں سے 455پر کام شروع ہوچکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی، جن میں سے 67 پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،  54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی پوری طرح مکمل ہے جبکہ 1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ 1211بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ، 1143 مراکزصحت کی فلورنگ جبکہ 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور  کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہو ں گے۔ کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ نئے مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے لاہور میں بہترین معیار کی ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ لین مختص کی جائے گی، جس سے سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی۔ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پرکینال سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے۔ 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کو سبز رنگ سے بنایا جا رہا ہے۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیراعلی  نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب  مریم نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ملتان کرکٹ ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاباش دی اور سپنر ساجد خان کی عمدہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مراکز صحت کی تعمیر و بحالی مریم نواز شریف بحالی کا شریف نے

پڑھیں:

سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ نجکاری کے عمل کو موثر، جامع اور مستعدی سے مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں سرکاری ملکیتی اداروں کی  نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کے تصفیہ میں ہر ممکن احتیاط ملحوظ خاطر  رکھی جائے۔ مذکورہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری  کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو ممکنہ نقصان سے ہر صورت بچایا جا سکے۔ نجکاری کے مراحل میں سرخ فیتے اور  غیر ضروری عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے نجکاری کمشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی۔ تمام فیصلوں پر مکمل اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ نجکاری کمشن میں جاری کام کی پیشرفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا۔ نجکاری کے مراحل اور اداروں کی تشکیل نو میں  پیشہ ور ماہرین کی مشاورت اور بین الاقوامی  معیار کو برقرار  رکھا جائے۔ وزیراعظم کو 2024 میں نجکاری لسٹ میں شامل کئے گئے اداروں کی نجکاری پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نجکاری کمشن  منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری میں قانونی، مالیاتی اور شعبہ جاتی تقاضوں کو  مد نظر رکھ رہا ہے۔ منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کو کابینہ سے منظور شدہ پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ پی آئی اے، بجلی کی ترسیل کار کمپنیز (ڈسکوز) سمیت نجکاری کی لسٹ میں شامل تمام اداروں  کی نجکاری کو مقررہ معاشی، ادارہ جاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے۔ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات کے عمل میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز کے حوالے سے قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی۔ اسے مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ غیر رسمی معیشت کے سد باب کیلئے انفورسمنٹ کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں۔ ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی ازسر نو تشکیل کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے۔ اصلاحاتی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور ان کی تجاویز کی شمولیت  یقینی بنائی جائے۔ ایف بی آر کی اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری، اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم نے پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کے وژن اور قیادت میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا جس سے تمام اہم میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ وزیراعظم شہباز کی جانب سے تمام وفاقی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام بورڈز ایس او ای ایکٹ کے تحت ایک ماہ کے اندر مکمل کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بورڈز کے ممبران کی نامزدگی 10 دن کے اندر کابینہ کو بھیجی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بورڈز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری شعبے کے اداروں اور کمپنیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سرکاری اداروں کے بیشتر  بورڈز کو ایڈہاک پر چلایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید بڑھانے اور تیز تر  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسافر شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں رہائش، خوراک سمیت ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • نجکاری کمیشن کے تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا( وزیراعظم)
  • نجکاری کمیشن کو مکمل خود مختاری دی جائے گی تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا، وزیراعظم
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز