عمران خان اور ’کٹھ پتلی‘ حکومت سے مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
عمران خان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے مذاکرات عملی طور پر شروع ہونے سے پہلے ہی ’لا حاصل‘ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اِدھر مذاکرات کی بات شروع ہوتی ہے اُدھر خان صاحب کی دھمکی آمیز ٹویٹ آ جاتی ہے۔ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی عمران خان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ’کٹھ پتلی اور اردلی‘ قرار دینے پر حکومتی وزرا سیخ پا ہوگئے اور کہنے لگے کہ ایسے حالات میں مذاکرات آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں۔
حکومتی کمیٹی کے ارکان کہتے ہیں 2 ملاقاتوں میں تحریک انصاف کی کمیٹی نے ہر اگلی ملاقات کے لیے ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف شاید 20 جنوری سے پہلے کوئی بات آگے نہیں بڑھانا چاہتی، کیونکہ ان کی نظریں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری پر لگی ہیں کہ شاید وہ حلف اٹھاتے ہی گرین لینڈ خریدنے یا قبضہ کرنے کے بعد وہ فوراً پاکستان کی مقتدرہ کو عمران خان کی رہائی کےاحکامات صادر کردیں گے۔ مگر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ افغانستان سے اچانک فوجی انخلا کے بعد امریکی مفادات اس خطے میں ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ چین کے سی پیک منصوبے پر امریکا سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے، مگر عین ممکن ہے وہ عمران خان کی رہائی کے بجائے اپنا فوکس سی پیک ہی پر رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاستدان اور معیاری تعلیم کا خواب؟
عمران خان کی تند و تیز ٹوئٹس کے پیچھے بہت سے عوامل ہوسکتے ہیں، مگر 2 بہت اہم ہیں۔ پہلا یہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بیرونی دباؤ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو مجبور کردے گا یوں انہیں رہائی مل جائے گی اور دوسرا شاید ان کے خیال میں موجودہ حکومت سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں کر پائے گی، اور انہیں جیل سے نکالے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ وہ اپنی ہر ٹویٹ کے ذریعے ملک کی سیاست میں ایک ہیجانی صورت حال برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
اعصاب کی اس جنگ میں جیت کس کی ہوگی کوئی نہیں جانتا۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے عمران خان کے 2 بڑے مطالبات ہیں۔ تحریک انصاف کے تمام سیاسی اسیران کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن بنانا۔ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے دوسری طرف وہ اپنے سمیت تمام رہنماؤں کی رہائی بھی چاہتے ہیں۔
پچھلے کچھ عرصے سے بیک ڈور رابطوں کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت بعض رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خفیہ رابطوں کی تصدیق کی ہے، مگر دوسری جانب سے مکمل خاموشی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ 26 نومبر کو ڈی چوک کی بجائے سنگجانی میں احتجاج کرنے کے بدلے میں عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مگر بانی پی ٹی آئی نے صاف انکار کر دیا۔ اپنی حالیہ ٹوئٹ میں عمران خان کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کے بدلے میں انہیں رہائی کی آفر کی گئی۔ ان کی اپنی جماعت اور فیملی میں تضادات کی بھرمار ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں سے خان صاحب کی ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی اپیل بھی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تو دسمبر) میں ریکارڈ 17 اعشاریہ 845 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ یعنی ان میں 4 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:نیا سال اور نئی سیاسی چالیں
عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد بھی یہی تاثر تھا کہ عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیجنا بند کردیں گے۔ مگر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی بیرون ملک جا رہے ہیں اور اسی طرح ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان میں حکومت کوئی بھی ہو ان میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی سیاسی لیڈر یا وزیراعظم کو ترسیلات نہیں بھیجتے بلکہ وہ اپنے خاندان کو سپورٹ کرتے ہیں جسے وہ کسی سیاسی لیڈر کے کہنے پر بند نہیں کر سکتے۔
دھواں دھار تقرریں، جلسے، امریکا، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں پر سازش کے زریعے حکومت گرانے کے الزامات، پھر 9 مئی اور 26 نومبر، عمران خان تمام حربے استعمال کرچکے، مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔ اب آخری امید امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ رہ گئے ہیں کہ شاید وہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر ان کی رہائی کا بندوبست کردیں۔ چور حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے نعرے لگانے والے عمران خان اب حکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ مگر حکومت ان مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو بیرون ملک جانے سے کیسے روکیں؟
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف تنہائی اور اندرونی خلفشار کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ موجودہ حالات میں حکومت کی سینیئر قیادت عمران خان کی کسی ڈیل کے نتیجے میں رہائی کے حق میں نہیں ہے۔ اگرچہ عام تاثر یہ ہے کہ عمران خان کی رہائی سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا جس سے ملک میں معاشی استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اس نے تمام مشکل فیصلے کر لیے اور اب معیشت کی بہتری کے اثرات نظر آنا شروع ہوچکے ہیں۔ اب اسے ڈر ہے کہ عمران خان کی واپسی ان کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف حکومت شہبازشریف مذاکرات عمران خان کی رہائی تحریک انصاف ان کی رہائی بیرون ملک کے ساتھ ہیں کہ کے لیے
پڑھیں:
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئو ں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے
، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحیی خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا،
رول آف لا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے، افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔ع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم