ریونیو کے چھوٹے ملازمین کی ترقی کا عمل بند رکھنا ظلم ہے، انور میمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن۔ سنئیر نائب صدر غلام نبی سولنگی۔نائب صدر شاہد قبولیو۔شمشیر پالاری اور دیگر نے بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے چھوٹے گریڈ کے تعلیم یافتہ ملازمین نائب قاصد،چوکیدار اور ڈرائیور کو پروموشن دیکر جونیئر کلرک بنانے کا عمل گزشتہ 8سال سے انتظامیہ نے بلا جواز بند کر رکھا ہے۔اور نہ ہی تعلیم یافتہ چھوٹے گریڈ کی ابھی تک2025 کی سینارٹی لسٹ نمایاں کی گئی۔ چھوٹے ملازمین پر ترقی کے دروازے بند کرنا بورڈ آف ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی بیان کر رہے ہیں۔سندھ حکومت ملازمین کے پروموشن کے تاخیر پر آن لائن پروموشن سسٹم متعارف کرائے تاکہ بورڈ آف ریونیو سمیت کسی بھی سرکاری محکمے کے ملازمین کیساتھ ترقی دینے پر کوئی ناانصافی نہ ہو پائے، پہلے ان پڑھ اور تعلیم یافتہ ملازمین کی سینارٹی مشترکہ تھی اب غیر تعلیم یافتہ چھوٹے ملازمین کو ٹائم اسکیل مل چکا ہے پر تعلیم یافتہ ملازمین کو جونیئر کلرک کی ترقی دینے کا سلسلہ بورڈ آف ریونیو انتظامیہ نے شروع نہیں کیا ہے اور نہہی ریونیو الا¶نس کی سمری کئی برس سے منظور کی جارہی ہے اس روز بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی میں ریونیو ملازمین کا تنخواہ میں گزارہ مشکل بنا ہوا ہے اور سپرہائی وے ٹول پلازہ پر 25سال سے بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کی رہائشی اسکیم ریونیو سٹی جامشورو کی الاٹمنٹ بند ہونے سے اراضی آج تک ویران پڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بورڈ آف ریونیو تعلیم یافتہ ملازمین کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔