پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کیلئے راضی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام قیدی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد ضروری انسانی امداد بہت جلد پہنچنے کی بھی امید ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کے لیے راضی رہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے بعد حماس نے غزہ سے 3 اسرائیلی قیدی خواتین کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا، شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی آج ضبط کرلینگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔
شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب پرائیوٹ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں منتقل ہوجائیں گے، جسے بادشاہ کی طرف سے نجی طور پر فنڈ کیا جائے گا۔
برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے تمام ہمدردیاں متاثرین اور اس سے بچ جانے والوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک امریکی خاتون شہری ورجینیا رابرٹس گیفری کی کتاب کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ورجینیا گیفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001ء میں 3 مختلف مقامات لندن، نیویارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں اسے اس وقت ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ محض 17 سال کی تھیں۔