چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کئی ممالک میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بیجنگ : جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں “گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں 2025 کےلئےچائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی ، جس سے مہمانوں نے چینی ثقافت کی انوکھی کشش اور گہرے ورثے کو محسوس کیا۔ 18 جنوری کو ، ترکیہ کے ازمیر شہر کے ثقافتی مرکز میں 2025 کے لئے چینی سال منانے کی تقریب منقعد ہوئی۔
چائنا میڈیا گروپ کی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز بنی۔ 17 جنوری کو یونان میں چینی سفارت خانے نے 2025 کے چینی نئے سال منانےکا استقبالیہ منعقد کیا ۔
استقبالیہ میں یونان میں چین کے سفیر فانگ چھیوو اور یونان کے سابق صدر پاولوپولس سمیت 500 سے زائد افراد نےتقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دکھائی گئی۔ اور 16 جنوری کو، افغانستان میں چینی سفارت خانے نے سمندر پار چینیوں کے لئے چینی نئے سال کا استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا.
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو استقبالیہ میں لوپ میں چلائی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھیں۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025ء (MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن اور دیگر کئی رہنماؤں و دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کیساتھ ہیں۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی جسے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) بھی کہا جاتا ہے کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدر اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM) ڈاکٹر حیات خان، صدرICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔