—فائل فوٹو

سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 14 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہو گی۔

کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات موجود ہوں گی۔ 

اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہو رہی ہے۔

فلائٹ ریڈار پر نیو گوادر ایئر پورٹ کے مقام کو ٹیگ کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی فلائٹ ریڈار پر پرانے گوادر ایئر پورٹ کے مقام سے ایئر پورٹ ٹیگ ہٹا دیا گیا ہے۔

گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ 

نیو گوادر ایئر پورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔

لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔

نیو گوادر ایئر پورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024ء کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ایئر پورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ایئر ایئر پورٹ پر پہلی پرواز کراچی سے کے مطابق

پڑھیں:

چیچہ وطنی ، ریجنل پولیس آفیسرمحکمہ پولیس کی نئی عمارات اورڈی ایس پی آفس میں سائبان کا افتتاح

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ کسووال کی نئی عمارت، سمارٹ پولیس سٹیشن صدرچیچہ وطنی اور سائبان ایس ڈی پی او آفس چیچہ وطنی کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن ، ڈی ایس پی محمد سلیم رتھ اور سرکل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او نے نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیاجس میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس، پولیس ملازمان کی بیرکس، اور تفتیشی افسران کے کمرہ جات کو چیک کیا گیا۔آر پی او نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے متعلق احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے معیار اور دورِ جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی بلڈنگز کا قیام ازحد ضروری تھاتاکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے تھانے آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا، باعزت ماحول فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں، ان سہولیات کے باعث پولیس افسران و ملازمین کو بہتر دفتر اور رہائشی سہولت میسر آئے گی جس سے ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
  • سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ
  • کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ
  • پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا
  • کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی
  • گوادر؛ کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی افسوسناک حادثے کا شکارہ، ایک جاں بحق، 4 ماہی گیر لاپتا
  • او آئی سی-کامسٹیک اور نِنگبو یونیورسٹی کا مشترکہ بایومیڈیکل اے آئی کورس کا آغاز
  • چیچہ وطنی ، ریجنل پولیس آفیسرمحکمہ پولیس کی نئی عمارات اورڈی ایس پی آفس میں سائبان کا افتتاح
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار