جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (شاہ خالد ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈز منسوخ کردوں گا۔

یہ بات انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر امریکا کو عظیم ملک بنانے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے، ہم نے انتخابات میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ، ہم سرحد سے درندازی کو روکیں گے، امریکا کو بدنام سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹک ٹاک بحال ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے 50فیصد شیئرز امریکا کو ملنے چاہئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری کا پروگرام شروع کروں گا۔

وکٹری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی فوج کیلئے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تیار کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مارٹن لوتھرکنگ اور جے ایف کینیڈی کے قتل کا ریکارڈ پبلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام امریکی ریاستوں کو محکمہ تعلیم واپس دینے کا اعلان کیا۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میرے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، ہم نے مشرق وسطیٰ میں تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا، جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ معاہدے کے بعد دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار تمام 50ریاستوں میں ری پبلکن نے بھرپور کامیابی حاصل کی، یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی موو تھی۔

مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے غزہ معاہدہ ہوا، ایران کے پاس اب حزب اللہ یا حماس کیلئے پیسہ نہیں ہے، اگرمیں اقتدار میں نہ آتا تو یہ معاہدہ کبھی نہیں ہوتا۔ ام کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے بھی اپنے فوجی سازو سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈزمنسوخ کردوں گا، ہمارے آنے والی انتظامیہ نے3 ماہ میں مشرقی و سطیٰ میں سب کچھ حاصل کیا۔ میں نے صدر نہ ہونے کے باوجود وہ سب کچھ حاصل کیا جو 4سال میں حاصل نہیں کیا گیا، رپبلکن نے کبھی نوجوانوں کے ووٹ نہیں جیتے تھے۔

ایلون مسک ایک ذہین شخص ہے امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، ایلون مسک فیڈرل سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاس اینجلس اولمپکس امریکی تاریخ کا بڑا یونٹ ہوگا، جمعہ کو لاس اینجلس جاکر حالات کا خود جائزہ لوں گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہنا تھا کہ امریکا کو اعلان کیا انہوں نے حاصل کی

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی

عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

کیلیفورنیا(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔
عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
رچرڈ گرینل امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آچکے ہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی، جو امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف)کے نائب چیئرمین ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان پر بے حد فخر ہے جو اپنے والد، سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے رچرڈ گرینل کو انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینے پر سراہا، اور عمران خان کی رہائی کے لیے اتحاد پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • ہمارے بغیردنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، امریکی صدرکا دعوی
  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا