مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع کردی گئی،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کا کہا گیا ہے کہ اب شہری 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوا سکیں گے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی فاسٹ ٹریک کی سہولت میسر ہوگی، کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش
اسی طرح مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ میں بھی سائلین فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فاسٹ ٹریک کی
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔