جناح اسپتال کے 3 گارڈز کی ایمانداری؛ بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا، بھاری رقم لوٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔
جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔
گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔اس قابلِ تعریف اقدام پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول نے تینوں گارڈز تنویراحمد،سجاد بلوچ اوراختر عباس کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھےجنہوں نے گارڈز کی ایمانداری کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی،انہوں نے علان کیا کہ ان گارڈز کو جلد سندھ پولیس کی جانب سے بھی انعام دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال اسپتال کے
پڑھیں:
لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔
ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔
میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام سے ہوئی۔
ہانگ کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔