شہید علامہ سید عالم موسوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سربراہ ایس یو سی نے شہید موسوی کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام ان کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنماء اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ
شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے بڑھایا، اسی طرح مذہبی، فکری، اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اجتماعی امور میں بھی عوام کی خاطر خواہ رہنمائی کی اور اصلاح معاشرہ کا اہم فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا، حق بنتا ہے کہ ان کی یاد شایان شان طریقے سے منائی جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہید عالم موسوی اسی ملی پلیٹ فارم کا حصہ تھے جس پلیٹ فارم نے ہمیشہ عوام کے آئینی بنیادی حقوق کی دستیابی کے لئے مسلسل کوشش اور متحرک رول ادا کیا اور یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ وقت نے ثابت کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کے ثمر کے طور پر تمام طبقات کو تسلیم کرنا پڑا کہ نہ صرف پاکستان کی سیاست، اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ، اتحاد و حدت کے فروغ حتیٰ کہ ملکی معاشرت اور دینی مسالک کے مابین وحدت ایجاد کرنے میں اس پلیٹ فارم نے تاریخ رقم کی۔ چنانچہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ملک کی دینی جماعتوں کو، دینی مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر تنظیمی لحاظ سے منسلک کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئیں اور ان کوششوں کو کامیابی نصیب ہوئی۔ دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کروایا اور اس میں ملی پلیٹ فارم کا بنیادی کردار رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے شہید موسوی کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالم موسوی ہوئے ان کے علامہ سید پلیٹ فارم
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نئے سلسلے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ شہر اور اطراف میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات، رہائشی عمارتیں اور پناہ گزین کیمپ ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پورے شہر پر قبضہ کرنا بتایا جا رہا ہے، اس وقت تقریباً 10 لاکھ فلسطینی، جو پہلے ہی غزہ کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہو کر یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے، شہر کے اندر محصور ہیں اور ان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق گزشتہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 65 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ طبی سامان کی شدید کمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی دنوں سے خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج بمباری روکنے کو تیار نہیں۔ ادھر عینی شاہدین کے مطابق کئی علاقوں میں درجنوں خاندان مکمل طور پر مٹ گئے ہیں اور سینکڑوں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ شہر اس وقت مکمل انسانی المیے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی برادری کی خاموشی پر فلسطینی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کے نام پر امریکا اور اسرائیل دراصل دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلم حکمران مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کے باعث غزہ کے مظلوم عوام مسلسل ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔