رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے دعوے داروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہو چکا ہے، لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود یہ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ آخر وہ کون سی قوتیں ہیں جو عوام کو زمین کی ملکیت دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ مقپون داس عوام کی ملکیت ہے۔ اگرچہ اس زمین کی ملکیت پر فریقین کے درمیان تنازعہ موجود ہے اور معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زمین عوام کی ملکیت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں حکومت عوامی زمین پر اکنامک زون کیسے بنا سکتی ہے؟ اگر حکومت کو اکنامک زون بنانا ہے تو اس کے لیے وہاں کے فریقین کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت لینڈ ریفارمز کے وعدے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب عوامی زمینوں پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عوامی زمین بغیر معاوضے کے اٹھانا زیادتی ہوگی، اور ایسی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔   انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے دعوے داروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ لینڈ ریفارمز بل کابینہ سے منظور ہو چکا ہے، لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود یہ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ آخر وہ کون سی قوتیں ہیں جو عوام کو زمین کی ملکیت دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں؟ سید سہیل عباس شاہ نے واضح کیا کہ عوامی معاملات میں خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ حکومت کو چاہیے کہ زمین حاصل کرنے کے لیے طے شدہ ریٹ پر عوام کو معاوضہ دے اور ان کا اعتماد حاصل کرے، ورنہ اکنامک زون کا قیام ممکن نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نہیں کی

پڑھیں:

پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-21
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا ڈینگی وائر س سے بچاو کے لیے روزانہ اسپرے کرایا جارہا ہے اور اسپتالوں میں بھی حکومت کی جانب سے علاج کرایا جارہا ہے اور جن علاقوں میں اسپرے نہیں ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو ہم وقت پر عوام کی خدمت کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اگر عوام کو پھر بھی سہولت میسر نہ ہو تو عوام کی شکایت پر کام نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ہماری اصل طاقت عوام ہے اور ہم سیاست اپنی عوام کی خدمت کے لیے کر رہے ہیں انھوں کہا پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوا باتیں کرنے کچھ کام نہیں ہے اس لیے ہم اپنی توجہ ان کے بجائے عوام کی خدمت پر دے رہے ہیں اس موقع پر انھوں عوامی شکایات سنی اور ان کے حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • کوہسار زون میں لینڈ مافیا سرکاری زمین پر قبضے میں مصروف
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)
  • سڑکیں کچے سے بدتر، جرمانے عالمی معیار کے
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • عوام ہو جائیں تیار!کیش نکلوانے اور فون کالز پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ؟
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ