کراچی میں نالے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں نالے کے اندر گیس بھرنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی جبکہ اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نالے میں گیس دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نالے کی چھت گر گئی ، ابتدائی طور پر دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سکیٹر فائیو جے ڈی کا موڑ کے قریب نالے میں زور دار دھماکے سے اس پر بنی کنکریٹ کی چھت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران دھماکے سے نالے کی چھت کا اڑنے والا ملبہ لگنے سے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت صمد، رضوان اور وقاص کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او بلال کالونی اسرار آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ نالے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں نالے کے اوپر بنی ہوئی کنکریٹ کی چھت ٹکرے ہو کر نالے میں گر گئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم دھماکے سے قریبی دکانوں میں رکھا ہوا سامان بھی گر گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد زخمی دھماکے سے کی چھت
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔