خلیل الرحمٰن قمر نے یمنیٰ زیدی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر بھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اس شو میں ان سے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور ابھی ان کے ساتھ دوسری بار کام کر رہا ہوں۔
ڈرامہ نگار نے کہا کہ وہ کلاس کی اداکارہ ہیں اور اپنے کام میں بے مثال ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل ’ذرا یاد کر‘ میں بھی خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر کے ساتھ
پڑھیں:
حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالحق نے کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔
مولانا عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کی۔
مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔