گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہورہی ہے،مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا،گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے، گیس کی
طلب کو پورا کرنے کیلیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے، گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصول ہوتی ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا، گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلیے کام ہورہا ہے، بلوچستان میں گیس کے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج اور 61فیصد چوری ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔