امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان امریکی مرکزی شہر واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا جو امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت کرتا تھا، جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ روی تیجا کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی فوج کی گاڑی بڑی چٹان تلے دب کر تباہ؛ کرنل سمیت 2 افسران ہلاک اور 3 زخمی
لداخ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور ایک بڑی پہاڑی چٹان اُن پر آن گری۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دافدار دلجیت سنگھ شامل ہیں جب کہ 3 فوجی افسر زخمی ہیں۔
زخمیوں میں میجر ماینک شبھم، میجر امِت دکشت اور کیپٹن گورَو شامل ہیں جنہیں فوری طور پر آرمی کے 153 جنرل اسپتال لیہ منتقل کیا گیا تھا۔
زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ دوربوک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایک بڑی چٹان گاڑی پر آگری۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جس میں مختلف فوجی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
فوجی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم پہاڑی علاقے میں فوجی نقل و حرکت کے دوران قدرتی خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔