کویت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ‘گزشتہ ماہ 7کروڑ 49لاکھ ڈالر ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سمبر کے دوران برآمدات 7کروڑ 49لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے مقابلے میں 12.08 فیصد زیادہ ہیں۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کو دسمبر میں کویتی برآمدات کے لیے 1766 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کیے گئے جن کی کل مالیت تقریباً ایک کروڑ 60لاکھ دینار رہی۔ کویت کی برآمدات خلیجی ممالک، عرب ممالک، یورپ، افریقا، ایشیا، آسٹریلیا، اور امریکاتک عالمی مارکیٹوں میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔ اہم برآمدی مصنوعات میں مائع گیس، غذائی اشیا، پولی تھیلین اور آرگینک سالوینٹس شامل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برا مدات
پڑھیں:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کئی وجوہات کی بنیاد پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے 29 لاکھ پروفیشنلز اور ہنر مندوں کی بیرونی ممالک میں منتقلی سے ترسیلات زر بڑھنے کی توقعات، ریکوڈک، تھرکول منصوبوں میں سرمایہ کاری اور کان کنی سے سال 2030 تک 8ارب ڈالر آمدنی کی پیشگوئی اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخ ساز دفاعی معاہدے کے معیشت پر دور رس مثبت نتائج سامنے آنے کی امید کیوجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
ایک پاکستانی کمپنی کو 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے اور بیشتر شرائط پوری ہونے سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 281 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آئی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر چار پیسے کی کمی سے 281روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
شرح سود 11فیصد پر مستحکم رہنے، ذرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور ذرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔