صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک سے بچے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔