اسلام آباد + لاہور +گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، سمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ بیانات پاکستان سے گئی چار رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی حادثہ نہیں ہوا بلکہ قتل عام ہوا، انسانی سمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو ہتھوڑے مارکر زخمی کیا اور سمندر میں پھینک دیا۔ متاثرین کے مطابق کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا تھا، کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سینیگال، موریطانیہ اور مراکش کے سمگلر شامل ہیں۔ وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی۔ بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید ہے۔  گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے دو نوجوان بھائی بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے سپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے۔ 21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل سپین جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔  ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔ جاں بحق نوجوانوں کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی۔ کراچی سے آئی این پی کے مطابق دو سال پہلے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات تین ایف آئی اے افسران کو چارج شیٹ جاری کردی گئی۔ تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔ چارج شیٹ میں ڈپٹی ڈائر یکٹر علی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز راشد بھٹی اور وسیع اللہ شامل ہیں۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مراکش کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر انصر کو  گرفتار کر لیا۔ ملزم نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے اہلخانہ سے 53لاکھ 50ہزار روپے ہتھیائے۔انٹرپول نے لیبیا‘ یونان اور موریطانیہ میں روپوش 15 انسانی سمگلرز کے ریڈ نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان ممالک میں جائیں گی۔ ملزمان یونان‘ لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کشتی حادثے میں مراکش کشتی کے مطابق

پڑھیں:

سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالبعلم پر قاری کا تشدد

پولیس ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر قاری کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے خوازہ خیل میں مدرسے کے قاری کے تشدد سے بچے کی موت کے بعد اب ضلع صوابی سے بھی قاری کے 6 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں مدرسے کیلیے تاخیر سے آنے پر استاد نے 6 سالہ بچے پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس کے مطابق محمد عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ چھوٹا لاہور کی جامع مسجد ڈھیرانے محلہ میرا ڈھوک میں ان کا بیٹا محمد عیسٰی دینی علوم حاصل کر رہا ہے۔ گزشتہ روز معمول کے مطابق مسجد گیا جہاں لیٹ آنے پر قاری محمد سہیل نے بے دردی سے ڈنڈے سے مارا، جس سے بچے کی کمر پر لال نشان موجود ہیں۔

پولیس ٹیم فوری طور موقع پر پہنچ کر قاری کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ڈی پی او سرکل لاہور محمد نعمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر مقامی پولیس کو فوری طور اطلاع دی جائے، معاشرے کے بچے ہم سب کا بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب
  • غزہ کی مائیں رات کو اُٹھ اُٹھ کر دیکھتی ہیں ان کے بھوکے بچے زندہ بھی ہیں یا نہیں
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالبعلم پر قاری کا تشدد
  • لندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • دیامر حادثہ: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش 3 روز بعد مل گئی