ڈولفن ،پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن اور پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران ڈولفن و پی آریو ٹیموں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں و 7موبائل اور اسلحہ برآمد کیاہے۔ہیلپ لائن پر موصول 1102 کالز پر کارروائی عمل میں میں لائی گئی ہے۔سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 15 پستول،2 رائفلز، میگزین و گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دورانِ پٹرولنگ 25 اشتہاری، 169 عادی مجرمان اور 34 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔اسکے علاوہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے1500 گرام چرس، 49 شراب،بیئر کین، حقہ شیشہ برآمد کیا گیا ہے۔ 124 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 283 اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں رواں سال کے دوران اربوں کی بچت ہوئی ، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا کہ 8 ماہ کے دوران بجلی کی مد میں اربوں کی بچت کی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے میں بڑی بچت ہوئی، بجلی چوری کی مثر روک تھام سے پاکستان ریلوے کو شاندار کامیابی۔انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے ڈویژن میں 416.6 ملین کی ریکارڈ بچت کی گئی ہے،لاہور ورکشاپ مغلپورہ میں 243 ملین کی بچت ممکن ہوئی،کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں 38 ملین جب کہ راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں 75 ملین کی بچت ہوئی۔
کراچی ریلوے ڈویژن میں 26 ملین اور سکھر ریلوے ڈویژن میں 60 ملین کی بچت ہوئی، ملتان میں 9.6 ملین، پشاور میں 6.46 ملین کی بچت کی گئی۔اجلاس میں حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہوگی جو چوری کرے گا سیدھا جیل جائے گا، جدید اقدامات سے ریلوے کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم