حریت رہنمائوں، تنظیموں کا شہدائے گائو کدل کو شاندار خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے شہدائے گائو کدل کو ان کے 35ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ مظاہرین ایک رات پہلے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں علاقے کی کئی خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سانحہ گائو کدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر واقعات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء تحریک آزادی کشمیر درخشندہ ستارے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دشمن کی کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔
ادھر دیگر حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں سانحہ گائو کدل سمیت کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قوانین کے تحت بھارتی فوجیوں کو حاصل خصوصی اختیارات کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید، جبری طور پر لاپتہ، پرامن مظاہروں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوں کے دوران قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث کسی مجرم کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دہ ٹھہرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کے ذریعے وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔ دریں اثناء لوگوں نے مزار شہداء سرینگر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کشمیریوں کے گائو کدل
پڑھیں:
جماعت اسلامی متحرک ، لیاقت آباد ٹائون میں شہدائے فلسطین پارک کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ یونین کمیٹی07 میں شہدا ئے فلسطین پارک، اور گرین بیلٹ کا تزین و آرائش کے بعدافتتاح کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، یوسی چیئرمین اظہر عظیم شمسی،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ پورے لیاقت آباد میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،پورے لیاقت آباد میں پارکوں کے افتتاح ہو رہے ہیں لیاقت آباد ٹاؤن میں جتنے بھی پارک تھے سب کو تعمیر کر کے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے اسی طرح فراز حسیب نے سب سے زیادہ جس چیز کو مقدم رکھا وہ تھی لیاقت آباد کی روشنی خاص طور پر یوسی 07 کی خوشحالی یہاں کے پارکس اور اسکول اور الحمدللہ آج فراز حسیب نے وہ کر دیکھائے جو لیاقت آباد کی عوام کی امیدتھی، پورے لیاقت آباد کی نسبت یہ یو سی07 سب سے بہتر ہے، جہاں جہاں فرا زحسیب کو یاد کریں اسحاق تیموں کو یاد کریں اوراظہر شمسی کو یاد کریں وہاں آپ لوگوں پہ لازم ہے کہ ریحان ہمدانی کو بھی یاد کریں اسی طرح فراز حسیب نے اس پاک کا افتتاح کیااور اس کانام فلسطین کے شہداء کے نام پر رکھا، ہم جب فلسطین کے شہداء کا جب ذکر کرتے ہیں اسماعیل ہانیہ کا نام لیتے ہیں ایک قوت ملتی ہے ایک طاقت ملتی ہے ایک عزم ملتا ہے اور امت مسلمہ کو کھڑا رہنے کا ایک نیا جذبہ ملتا ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی شان ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی پہچان ہے اور لیاقت آباد جو امت کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہایہ وہ یو سی ہے جہاں چار پارکس ہیں وہ الحمدللہ آج مکمل ہو گئے ہیں اس کے بعد میں آج پارکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی مشکور ہوں جس نے دو سال کے عرسے میں بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اور الحمدللہ لیاقت آباد میں اس وقت تمام پارکس کو پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور الحمدللہ تقریبا 15 پارکس، دو اربن فورسٹ اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر کہ عوام کے حوالے کر چکے ہیں۔ وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے کہا ہم نے تین باتوں توجہ دی ہے جو لیاقت آباد کی عوام کے لیے ضروری تھی، صحت ان کی تعلیم اور تیسرا بچوں کے لیے پارکس جو آج ہم نے مکمل کر لی ہیں لیاقت آباد میں 15 پارکس تھے جو اجڑے ہوئے تھے گندی حالت میں تھے اور آج الحمدللہ تزین وآرائش کے بعد لیاقت آباد کی عوام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔