چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے حوالے سے پرامید ہوں،صدر ورلڈ اکنامک فورم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے حوالے سے پرامید ہوں،صدر ورلڈ اکنامک فورم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
جنیوا (شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے صدر بورج برینڈے نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے لئے پرامید ہوں۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سوموار کو شروع ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل انہوں نے تسلیم کیا کہ چین کی معیشت کو کچھ قلیل مدتی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی حکومت نے مقامی کھپت کو تحریک دینے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس نے معیشت کو مئوثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔
برینڈے نے چین کے مضبوط انسانی وسائل کو اس کے طویل مدتی اقتصادی امکانات میں ایک اہم عنصر کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برسوں میں ایک کروڑ سے زائد یونیورسٹی گریجویٹس چین کو ہنر اور علم کے حوالے سے ایک انتہائی اہم فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ علم اور ہنر کو دیکھیں تو یہ مستقبل کی بنیاد ہے۔
افرادی قوت کے چیلنجزکےحوالےسے بات کرتے ہوئےبرینڈے نے یقین ظاہر کیا کہ چینی حکومت کے پاس سکڑتی ہوئی افرادی قوت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے کافی پالیسی معاونت موجود ہے ۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق چین کی جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد بڑھی جو کہ حکومت کے مکمل سال کے ہدف کو پورا کرتی ہے۔
برینڈے نے کہا کہ عالمی سطح پر وبا کے بعد کے دور میں دیگر ممالک میں پیداوار کی منتقلی سمیت ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود چین کی غیر ملکی تجارت نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین کی معیشت کے حوالے سے
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔