پختونخوا، بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی میٹر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں 6 ملی میٹر، مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر، بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5، پاراچنار منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پہاڑوں پر برفباری بیشتر اضلاع میں کا امکان ہے ملی میٹر
پڑھیں:
سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
شاہد سپرا:اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کے بحران کا معاملہ مزید الجھ گیا، سمارٹ میٹرز کی آؤٹ سورسنگ پر لیسکو ،میٹر ساز کمپنیوں میں ڈیڈ لاک، کمپنیوں نےلیسکو کی مقررہ شرائط پر صارفین کو میٹر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹر ساز کمپنیوں ،لیسکو میں ڈیڈ لاک سے ایک ماہ میں میٹر کا اجراء نہ ہو سکا، لیسکو نے 6اکتوبر کو مارکیٹ سے سمارٹ میٹرز کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
صارفین کو فروخت ہونیوالے میٹرز کو ریجنل سٹور میں جمع کروانے کی شرط رکھی گئی، ریجنل سٹور میں جمع ہونے کے بعد میٹرز کو متعلقہ ایکسیئنز کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔
صارفین کو خریداری کے بعد کے سسٹم سے میٹرز جاری ہونے کی شرط رکھی گئی، میٹر ساز کمپنیوں نے ریجنل سٹورز میں میٹرز جمع کروانے سے انکار کیا ، کمپنیوں میں ڈیڈ لاک سےصارفین این او سی لیکر دربدر ہونے پر مجبور لگے۔