ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملہ ،وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی کو 7سال بعد بھی کہیں تعینات نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہونے پر برہم ہو گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ حکام پر برہم ہو گئے۔
پاکستانیوں کو اردو کتنی سمجھ آتی ہے ؟ ویڈیو دیکھ کر سمجھ نہ آئے ہنسیں یا روئیں
عدالت نے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریزکو اگلے ہفتے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آ کر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، سالوں سے ایک شخص کو برزخ میں رکھا ہوا ہے،اب کہتے ہیں متعلقہ ڈپارٹمنٹ بند ہوگیا ہے، کیا بچوں والی بات کررہے ہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کس نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنا تھا جو ادارہ ختم ہوا اس کا متبادل آ گیا ہوگا، کمپیٹیشن کمیشن کس کا ادارہ ہے وہ کس کے انڈر آتا ہے،میں سیکرٹری خزانہ کو بلا کر شوکاز جاری کردوں گا، چیف جسٹس نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں،عدالت نے کہاکہ اگلے ہفتے جوائنٹ سیکرٹریز وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پیش ہوں۔
’حکومت آئی پی پیز سے بجلی خریدے گی تو پیسے دے گی‘بڑی خوشخبری آ گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام ا باد ہائیکورٹ جوائنٹ سیکرٹریز چیف جسٹس
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔