اسلام آباد:

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ارکاراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی  کے احتجاج  پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے بانی ٹی آئی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس دوران ارکان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔31 جولائی 2025ء )رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے بہتر کہ سائیڈ پر ہوجائیں،پی ٹی آئی نے اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔

انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سزائیں کس بنیاد پر ہوئی ہیں، جس مقدمے میں وارنٹ جاری ہوا ہے اس مقدمے میں میری ستمبر تک کی ضمانت ہے۔ لوگوں کو سمجھ آرہی ہے کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے سائیڈ پر ہوجائیں۔ ن لیگ نے موجودہ نظام کو اپنا کندھا دیا ہوا ہے، اگر آج ہم بھی اس نظام کو اپنا کندھا دیں گے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ کہتے 9مئی کا واقعہ ہوا اس کی مذمت کررہے ہیں ، 8فروری بھی ہوا تھا جب عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ بلوچستان میں بزنس مین بی ایل اے کو بھتہ دے رہے ہیں، ان کو صرف پی ٹی آئی نظر آرہی ہے؟حکومت سیاسی رہنماؤں کیلئے ایوانوں کا رخ خود بند کررہی ہے۔ سیاسی قوت کے بغیر نظام نہیں چلے گا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں میں بھی استعفوں کا آپشن زیر غور ہے، جو بھی حکمت عملی ہوگی اس کو دیکھیں گے، صوبائی حکومت بھی کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے، اس کی براہ راست ذمہ داری کس پر ہوگی؟ پی ٹی آئی اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہے تو گزارش یہ ہے کہ 9مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں ہے، 9 مئی مقدمات کی مدعی ریاست ہے، ریاستی ادارے اور عوام مدعی ہے۔ کیونکہ ریاست عوام سے بنتی ہے، یہ مقدمہ عوام کا ہے۔

جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔ قانون نے اپنا راستہ لینا ہوتا ہے، 185 لوگ ملزم تھے جن میں 108 افراد کو سزائیں ہوئیں جبکہ باقی بری بھی ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے بھی سزائیں ہوئیں اورلوگ بری بھی ہوئے ہیں، اس کا مطلب سزائیں ٹھوس ویڈیو اور شواہد کی بنیاد پر سزائیں ہوئیں اور لوگ بری بھی ہوئے ہیں۔ جتنا وقت گزرا ہے اس میں لوگوں کا ٹرائل ہوا ان کو صفائی کا موقع دیا گیا۔ پاکستان کو 9مئی 2023 نہیں بلکہ 9 مئی 2025 جیسے حالات چاہئیں جب افواج پاکستان نے انڈیا پر قوم کو فتح دی۔پی ٹی آئی کا رویہ ملک کے نظام کیلئے خطرہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا
  • پی ٹی آئی قومی و خیبر پختونخوا اسمبلی سے مسعفی ہو، عمیر نیازی
  • پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر بیان
  • پنجاب اسمبلی: پولیس چھاپوں کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج، اعجاز شفیع 15 اجلاسوں کیلئے معطل
  •  ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کیخلاف قرارداد منظور
  • صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  پیر کو طلب کر لیا
  • آرٹیکل 225 کے برعکس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کا آغاز