2025ء میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے: عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2025ء میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں عبدالعلیم خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم 6 سکھر سے حیدر آباد تک نہیں ہو گی، اسے کراچی لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی ترجیح میں موٹر وے ایم 6 رکھی ہے۔
وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کا پی آئی اے کی تباہی میں سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے، اس کی نج کاری آج نہیں کریں تو کیا کریں؟
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوئی سڑک موٹر وے ایم 6 سے زیادہ اہم نہیں، ہم موٹر وے ایم 6 کو پاکستان کی سڑک سمجھتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ جو جو حکومت برسرِ اقتدار رہی وہ موٹر وے ایم 6 نہ بنانے کی ذمے دار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان موٹر وے ایم 6
پڑھیں:
حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی، جس میں تہران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں حیفا آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کے لمحات دکھائے گئے۔ جنگ کے دوران اس ویڈیو کی نشریات پر پابندی تھی، لیکن لگتا ہے کہ صہیونی رژیم کے میڈیا سنسر شپ سروس نے اب اسے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جاری جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے حیفا آئل ریفائنری اور کئی دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ پلانٹ پٹروکیمیکل کمپنی "بازان" کی ملکیت میں ہے اور حیفا بندرگاہ کے ساحل پر واقع ہے۔ جو فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں تیل کی سب سے بڑا پلانٹ ہے۔