ترکیہ، ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔