پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ ،ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس کے لیے ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوادی ،ایڈوائس جمعہ کی صبح دس بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منطورکئے جائیں گے ،یہ قوانین دونوں ایوان سے منطور نہ ہونے کےباعث مشترکہ اجلاس میں منظورکرائے جائیں گے۔ادھر ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کردی گئی ۔تمام اراکین سے کہاگیاہے کہ وہ مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔