امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں‘ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دورہ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی۔ سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ کیپٹل ون ایرینا ہال میں لایا گیا۔ محسن نقوی نے پہلی نشست میں بیٹھ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سنا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا
پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے، انٹرویو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے ، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے ، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔