آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات سے آگاہ کیا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کی تھی۔ اس سے قبل بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملاقات کی مسلسل تردید کر رہے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔