Jasarat News:
2025-11-03@05:10:22 GMT

کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گوالمنڈی کے اہلکار کاسی قبرستان کے علاقے میں منشیات فروش ظہور درانی کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 1800گرام چرس اور ایک عدد ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر ابراہیم حیدری کے علاقے بےنظیر چوک کے قریب گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم علی حسن عرف علی شیدی زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا ڈیفنس کے علاقے کورنگی کریک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ملزم نبیل احمد ولد شیر محمد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول گولیاں، میگزین اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے تیموریہ میں پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ملزموں کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزمان کی شناخت عمران قریشی ولد یعقوب قریشی اور محمد مبارک ولد محمد طفیل کے ناموں سے کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، پانچ موبائل فونز اور تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

گلشن اقبال  اردو یونیورسٹی طعیبہ مسجد کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک  ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد عدنان ولد ولایت حسین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار