کرپشن اور نااہلی: میونسپل کمشنرکو برطرف کیا جائے‘ جناح ٹاؤن کونسل کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس منگل کو ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ٹاؤن آفس میں ہوا، اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں میونسپل کمشنر الہٰی بخش بھابن کی کرپشن ونا اہلی اور بدترین کارکردگی کے باعث فوری طور پر برطرفی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین جناح ٹاؤن کونسل اس امر پر متفق ہیں کہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر کی بدعنوانی، عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی اور منتخب نمائندگان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت عمل ہے، میونسپل کمشنر منتخب نمائندگان کے ترقیاتی وانتظامی امور میں غیر ضروری مداخلت کرتے ہیں جس سے سرکاری کام متاثر ہو رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر مخصوص افسران کی تعیناتی کے ذریعے کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں اور ٹاؤن کے لیے مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور عوامی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر جان بوجھ کر کونسل اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں اور منتخب نمائندگان کی تجاویز کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جناح ٹاؤن کے بیشتر ڈپارٹمنٹ ابتر اور غیر منظم حالت میں ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ تمام عوامل جناح ٹاؤن کے عوام کے بنیادی حقوق اور مقامی حکومت کے جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، لہٰذا جناح ٹاؤن کا آج کا یہ اجلاس متفقہ طور پر حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الہٰی بخش بھابن کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میونسپل کمشنر جناح ٹاو ن ٹاو ن کے رہے ہیں ہیں اور
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔