جے ایف 17 طیاروں کی سعودیہ تک براہ راست اڑان، فضا میں ری فیولنگ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
راولپنڈی (آن لائن)پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے جب کہ طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ائر ٹو ائر ایندھن بھی بھرا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے، مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کے
عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کثیر قومی فضائی جنگی مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ان مشقوں میں شرکت کے لئے پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، جس میں فضائی اور زمینی عملے شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ جے ایف
پڑھیں:
پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں,جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا استعمال
پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں۔سالانہ فیلڈ فائرنگ کی مشقیں بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہیں۔ مختلف یونٹس ان مشقوں میں مشترکہ تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے. کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا. ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔