تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،مصطفی نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو۔پی ٹی آئی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،26 ویں آئینی ترمیم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے، ہم سیاسی لوگوں کے علاوہ
عام عوام کو بھی کانفرنس میں بلائیں گے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھ ہو گا،ہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ ملک کو در پیش مسائل اور عوام کو آسانی فراہم ہو۔مصطفی نوازکھوکھر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفی نوازکھوکھر نے کہاکہ آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس وقت پاکستان میں شدید بحران ہے جو عوام بھگت رہے ہیں،سیاسی بحران کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے،ملک کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل بحران میں موجودہ حکومت نے مزید مشکلات میں اضافہ کیا، اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو،اگلے چند دنوں میں ایجنڈہ طے کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوگی،آئندہ کچھ دنوں میں ایجنڈہ طے کرکے جستجو کا آغاز کریں گے،وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔
مصطفی کھوکھر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئین پاکستان نے کہا
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
مزید :