کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کرم کے علاقہ بگن سے بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔
مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا، یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ممکنہ طور پر سامان رسد لے کر قافلہ پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا، فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لوئر کرم کے علاقے بگن میں کھانے پینے کا سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد حکام نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور مکمل غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔
اسرائیل کے معروف چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومت غزہ کے تمام علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔
29 جولائی کو اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی حمایت یافتہ منصوبہ کابینہ کو پیش کیا، جس کے تحت غزہ کے مخصوص حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60,839 فلسطینی شہید اور 149,588 زخمی ہو چکے ہیں۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر لمحہ ایک اور بچہ موت کا شکار ہو رہا ہے۔ شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 18,592 ہو گئی ہے، جو کہ کل ہلاکتوں کا 31 فیصد بنتی ہے۔