WE News:
2025-11-03@16:22:33 GMT

خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ

خیبرپختونخوا کے مختلف کاروباری شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وفد نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا۔

ایس آئی ایف سی کے ساتھ ہونے والے وفد کے اجلاس میں متعلقہ شعبوں کی ترقی اور تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اس اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کن شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی؟

اجلاس میں مختلف صنعتوں، آئی ٹی، توانائی، سیاحت، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم پالیسی امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر ایس آئی ایف سی نے صنعتی و اقتصادی ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا جبکہ خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معیشت کی بحالی اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

SIFC اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل ایس آئی ایف سی خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی خیبرپختونخوا ایس آئی ایف سی

پڑھیں:

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • معیشت مستحکم، ٹیکس نظام، توانائی ودیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی: وزیر خزانہ
  • ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، وزیرخزانہ
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟