ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان کیخلاف 148 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔
پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔
نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔
بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے بازوں میں سے کوئی بھی 11 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کرسکا تھا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا کہ اننگ کا ٹاپ اسکور آخری تین بلے بازوں کے ہوں۔
اسکے علاوہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب اننگ کے دو ٹاپ اسکورر آخری دو بلے باز ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں بیٹرز دوسری اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔
متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی۔
وزیرداخلہ نے ایس ایس پی ویسٹ کو شہید کے گھر جانے اور لواحقین سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی اب تک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کامیاب تفتیش اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی پوسٹنگ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھی جبکہ اُس نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔