انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے 20 سال بعد ایف آئی اے ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے 20 سال بعد ایڈوائزری جاری کردی۔
ایف ائی اے ہیڈ کوارٹرز سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں 15 ممالک، پاکستان کے 9 شہروں اور 2 ائیرلائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے میں پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فلائی دبئی اور اتھوپین ایئر لائنز کے جوان العمر مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال کینیا، روس، سعودیہ، مصر کے مسافروں کی چھان بین کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق ترکیہ، قطر، کویت، کرغیزستان کے مسافروں کی بھی پروفائلنگ کی ہدایات دی گئی ہیں۔ 15 ممالک کو پاکستانیوں نے یورپ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا۔ ان ممالک کے وزٹ، سیاحت ، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی۔
ایڈوائزری کے مطابق منڈی بہاؤدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بمبر کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ کے مسافروں کی پروفائلنگ کے بہتر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے۔ وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کریں۔ مشکوک مسافروں اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کیلئے انٹرویو کیے جائیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں اور کسی بھی بے قاعدگی کی فوری اطلاع دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مسافروں کی
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔