پنجاب  میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید سختیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ،رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،لاہور ٹریفک پولیس نے36 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 9 ہزار ،فیصل آباد نے 9 ہزار اورراولپنڈی ٹریفک پولیس نے 14 ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر چالان کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رکھیں،صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جائیں،بغیر لائسنس گاڑی اورموٹرسائیکل چلانے والے حادثات کا سبب بنتے ہیں،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 2000 کے جرمانے اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جرمانے اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل خدمت مراکز اور لائسنس سینٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈر ایک کے رائیڈر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان 46 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 19 لاکھ 80 ہزار لٹنے سے بچ گئے.

بلڈر کے سیلز مینجر نے رائیڈر اور ڈرائیور پر شک کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ انھیں اور گاڑی کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا۔ 

مدعی مقدمہ سیلز مینجر عبدالباسط نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رائیڈر کے پاس مجموعی طور پر 65 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم موجود تھی جبکہ لوٹ مار کی واردات پیر کی شام 4 بجے گلستان جوہر بلاک ون واٹر بورڈ دفتر کے قریب پیش آئی تھی۔ 

مدعی کے مطابق سوا چار بجے کے رائیڈر عدیل نے واردات کی اطلاع کہ 2 بائیک سوار 3 نامعلوم ملزمان آئے اور کیش کا لفافہ چھین لیا جس میں 46 لاکھ 23 ہزار جبکہ بقیہ رقم 19 لاکھ 80 ہزار جو کہ سیٹوں کے نیچے رکھی تھی لٹنے سے بچ گئی۔ 

مدعی کے مطابق واردات کے بعد رائیڈر نے مجھے اطلاع دی جس پر فوری طور پر کمپنی کے مالک کو اطلاع دی اور دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔ 

مدعی کے مطابق رائیڈر ، ڈرائیور اور گاڑی کو تھانے پیش کرنے لایا ہوں ، کمپنی کی ایس او پی ہے کہ بغیر سیکیورٹی گارڈ کیش لیجانا منع ہے ، دونوں نے سیدھا راستہ چھوڑ کر اپنی مرضی سے متبادل راستے اختیار کیا۔ 

میرا دعویٰ ہے کہ ان کی ملی بھگت سے اور ان کے کہنے پر واردات ہوئی جس پر پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 763 سال 2025 بجرم دفعات 109 اور 397 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • لاہور میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اسکول وینز اور رکشوں پر سخت کارروائی کا حکم
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا