Jasarat News:
2025-11-05@01:05:00 GMT

پالتو بلی کی وجہ سے خاتون اپنی نوکری سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پالتو بلی کی وجہ سے خاتون اپنی نوکری سے محروم

چین میں ایک خاتون اپنی پالتو بلی کی وجہ سے نوکری اور بونس سے محروم ہو گئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ چینی خاتون کے پاس 9 بلیاں ہیں اور وہ اپنی پالتو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے نوکری پر منحصر تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  5 جنوری کو خاتون نے استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن اسے ارسال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

یہ سارا واقعہ ایک حادثے کی شکل اختیار کر گیا جب خاتون کی ایک بلی اچانک میز پر چھلانگ لگائی اور اس کی حرکت سے لیپ ٹاپ پر ’سینڈ‘ کا بٹن دب گیا۔ اس دوران یہ واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔

بعد ازاں خاتون نے اپنے باس سے رابطہ کر کے وضاحت پیش کی اور بتایا کہ یہ سب اس کی بلی کی وجہ سے ہوا ہے، مگر اس کی یہ وضاحت ناکام رہی اوراس معاملے کے نتیجے میں خاتون کو اپنی ملازمت اور سالانہ بونس سے محروم ہونا پڑا۔

خاتون نے کہا کہ وہ اب نئی نوکری تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • ڈیپ فیک رومانس، خاتون ساڑھے 3 لاکھ 50 ڈالرز سے محروم
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی