نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اہم پیشرفت، عمران خان کی وکیل مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسف زئی معطل لائسنس کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں، پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا کر مشعال یوسف زئی کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کردئیے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، نوٹس پراسیکیوشن کی جانب سے دائر اعتراض پر جاری کیا گیا۔
پراسیکیوشن نے اعتراض کیا کہ مشال یوسف زئی کے پی بار کی ممبر ہیں، ان کا لائسنس معطل ہے، پراسیکیوشن نے سیکریٹری کے پی بار کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔اپنے دفاع پر مطمئن نہ کر پراسکیوشن نے کہا کہ مشال یوسف زئی نے جھوٹ بول کر عدالت کو دھوکہ دیا، مشال یوسف زئی عدالت کو سکی۔عدالت نے کہا کہ مشال یوسف زئی بادی النظر میں پروفیشنل مس کنڈکٹ کی مرتکب ہوئی، پروفیشنل مس کنڈکٹ پر اپ کا معاملہ منسوخی لائسنس کے لیے بار کونسل کو کیوں نہ بھیجا جائے،
عدالتی نوٹس میں کہا گیا کہ وضاحت کریں کہ جعل سازی پراپ کے خلاف فوجداری کاروائی کیوں نہ کی، آئندہ سماعت پر مشال یوسف زئی سے جواب طلب کرلیا گیا۔نوٹس عدالت میں جعلی وکالت نامہ داخل کرانے پر جاری کیا گیا، سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید چار گواہان کی شہادت قلم بندکی گئی، مقدمہ میں مجموعی طور پر 9 عینی شاہدین کی شہادت قلم بند کی جا چکی، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شہریار افریدی،شیخ رشید نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں راجہ بشارت،زرتاج گل،عمر ایوب بھی نامزد ملزمان ہیں۔
سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسف زئی نے کہا کہ میرے آج داخلہ عدالت میں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف کیمپئین ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بشری کے خلاف کیمپئین میرے خلاف مہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج سے میں بشری بی بی کی فوکل پرشن ہوں، پراسیکیوشن نے جو لیٹر عدالت پیش کیا جو ایک سال قبل ہوا تھا، میرا لائسنس معطل کرنے کا ڈرامہ اس لیے رچایا جارہا ہے تاکہ میں جیل نہ آوں، عدالت کے شوکاز کا مجھے نہیں ملا اگر ملا تو جواب دوں گی۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں بشری بی بی کی ترجمان ہوں اگر مسرت جمشید ترجمان بنی تو ان کا نوٹیفکیشن آجائے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سلمان اکرم راجا اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کو بھی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا۔ سلمان اکرم راجا پارٹی سیکریٹری جنرل کے علاوہ پارٹی کے قانونی امور کے سربراہ بھی ہیں، جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملک محمد فیصل بانی پی ٹی آئی کی پیروی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پراسیکیوشن نے عدالت میں پیش نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل

بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • پارا چنار حملہ کیس، راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی
  • سپریم کورٹ: پاراچنار حملہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • پارا چنار حملہ کیس: راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
  • جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی