الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹیکس وصولی پر دوہرا معیار،الیکٹرک گاڑیوں پر وفاق کے تمام ٹیکسز کی وصولی جبکہ پنجاب میں رجسٹریشن پر95فیصد رعائت دی جارہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 95فیصد رعائت سے پنجاب کوڈیڑھ ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے،51کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ61ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 15ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف57سو روپے کی جارہی ہے،85کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ50 ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 30ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف65سو روپے کی جارہی ہے۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہےکہ 120 کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق11لاکھ7 ہزار جبکہ پنجاب کے10لاکھ 71ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف ساڑھے53ہزار روپے کی جارہی ہے،145 کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 20لاکھ17ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 48ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف 74سو روپے کی جارہی ہے, 220کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 7لاکھ14ہزار جبکہ پنجاب کے6لاکھ 86ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف34 ہزار روپے کی جارہی ہے۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں کے مطابق وفاق مکمل ٹیکس جبکہ پنجاب صرف 5 فیصد رجسٹریشن لے رہا,گزشتہ 1سال میں پنجاب میں 10ہزار 3سو الیکٹرک موٹرسائیکلیں۔الیکٹرک کاریں 1140اور 21الیکٹرک رکشے رجسٹرڈ ہوئے,ٹیکسیشن کی دوہری پالیسی سے الیکٹرک گاڑی مالکان کوٹیکس چھوٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مطابق ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جبکہ پنجاب
پڑھیں:
الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کے لئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔
الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائیگی, 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔
اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔
Post Views: 1