Islam Times:
2025-11-03@05:56:47 GMT

آٹھ فروری یوم سیاہ کے طور پر منائینگے، محمود خان اچکزئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

آٹھ فروری یوم سیاہ کے طور پر منائینگے، محمود خان اچکزئی

اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ پورے ملک میں جلسے و جلوس کے ذریعے فسطائی حکومت سے استعفیٰ، آئینی ترمیم کی خاتمے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ جن میں الیکشن کمیشن جو آئینی طور پر ایک خود مختار ادارہ ہے، کی مکمل خاموش حمایت سے زر اور زور کی بنیاد پر من پسند لوگوں کو نواز کر اور جیتنے والوں کو شکست خوردہ ظاہر کرکے موجودہ فارم 47 کی نام نہاد جعلی حکومت کی تشکیل کی گئی۔ دکھ اس بات کا ہے کہ وہ جماعتیں جو جمہوریت، سیاست اور پارٹی جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی تھیں اس گناؤنے جرم میں شریک رہیں۔ بظاہر تو یہ مجرمانہ کھیل ایک فرد یعنی عمران اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکنا تھا، مگر اندرونی فیصلہ یہ تھا اور ہے کہ پاکستان میں آئینی اور جمہوری حکمرانی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے ایک نام کی جمہوری فسطائی نظام کی حکمرانی قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس نام نہاد حکومت کی ایک سالہ حکمرانی اس کا واضح ثبوت ہے۔ اس ایک سال کی حکمرانی میں جس دیدہ دلیری سے متفقہ آئین کے پرخچے اڑائے گئے، منتخب پارلیمان کو جس طریقے سے بے وقعت کیا گیا، عدلیہ کو جس انداز میں آزاد اور صحیح فیصلوں سے روکنے کی روش جاری ہے، عوام کو اُن کے بنیادی انسانی حقوق کے استعمال سے روکنے کا جو انداز 26 نومبر کو اپنایا گیا، یہ سب کچھ اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پاکستان کے جمہوری عوام، یہاں کے بسنے والے اقوام جمہور کی آزادی، آئین کی پاسداری، عدلیہ کی آزادی اور ایسے پارلیمانی نظام کے بچاؤ کے لئے جس میں صحیح طور پر منتخب پارلیمنٹ ملک کے فیصلے آئین کی رو کے مطابق کرے کہ دفاع کے لئے 8 فروری 2025 کو ایک سیاہ دن کے طور پر منائیں اور ملک کے تمام اضلاع میں پرامن جلسے و جلوس کرکے اس فسطائی نظام کو لپیٹنے کے لئے صف آراء کریں، اور ملک پہ مسلط فسطائی حکومت سے فوری استعفیٰ کے ساتھ ساتھ آئین کی بحالی، 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ملک میں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آٹھ فروری کے لئے

پڑھیں:

بین آسٹن کا گیند لگنے سے انتقال، شیفلڈ شیلڈ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو گیند لگنے سے انتقال کے بعد کرکٹ کی دنیا سوگوار ہے۔ میلبرن میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے آخری روز کھیل شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کا میچ وکٹوریہ اور تسمانیہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں اور جنکشن اوول کی گراؤنڈ کے جنگلے کے ساتھ بیٹس بھی کھڑے کیے۔

برسبین اور پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ کے میچز کے دوران بھی بین آسٹن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں نے سیمی فائنل میں سیاہ پٹیاں پہنیں تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر بین آسٹن کا میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آزادصحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، قاضی اشہد عباسی
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • نومبر 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • یکم نومبر 1984 کا سکھ نسل کشی سانحہ؛ بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب
  • فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، پشتونخوا میپ
  • پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں سے متعلق آئین میں ترمیم کی قرارداد وفاق کو ارسال
  • بین آسٹن کا گیند لگنے سے انتقال، شیفلڈ شیلڈ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
  • مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی