ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 اب بینکوں سے آسان اقساط پر دستیات، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ہنڈا کمپنی نے اپنے مقبول موٹر سائیکلز کی فروخت کے لیے نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔
ہنڈا نے میزان بینک کے اشتراک سے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے ہنڈا 70 اور ہنڈا سی جی 125 آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی۔
ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اور اقساط کا پلانہنڈا سی ڈی 70 اس وقت کمپنی کی جانب سے ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، صارفین اب میزان بینک سے یہ موٹرسائیکل ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں، صارفین کو 41 ہزار 275 روپے ایڈوانس ادا کرنے ہوں گے جبکہ 36 اقساط کے پلان میں ماہانہ قسط 5 ہزار 357 روپے ہو گی۔
ہنڈا سی جی 125 کی قیمت اور اقساط کا پلانہنڈا سی جی 125کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہے صارفین 72 ہزار 270 روپے ایڈوانس ادا کرکے 36 ماہ کی آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں، ماہانہ قسط 7 ہزار 438 روپے ہو گی ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سی جی 125 سی ڈی 70 ہنڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سی ڈی 70 ہنڈا ہنڈا سی سی ڈی 70
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔