Jasarat News:
2025-11-03@14:36:15 GMT

نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ ، سندھ نے 9گولڈ میڈلز حاصل کیے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ ، سندھ نے 9گولڈ میڈلز حاصل کیے

کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سعد خالد کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ نے پہلی نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ جیت لی ،سی ایف سی سندھ نے دوسری اور پاکستان کسٹمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں سندھ نے 9گولڈ ،چار سلور اور تین برانز میڈلز اور 315پوائنٹس کے ساتھ چمپئن شپ جیتی ۔سی ایف سی سندھ نے چار گولڈ ،9 سلور اور ایک برانز میڈلز اور246پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان کسٹمز نے پانچ گولڈ ،پانچ سلور اور پانچ برانز میڈلز اور210پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انڈس فارما کے ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر سعد خالد تھے ،اس موقع پر چیئر مین کے سی ایف ایل اور چیئر مین فائٹرز ڈین کمبیٹ فیڈریشن ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ،ڈائرکٹر کے سی ایف ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ اراکین کمیٹی،امان اللہ رحمت اللہ ،ہارون مسیح ،اویس خان ،عرفان قریشی ،حسنین عاطف ،چوہدری محمد یونس ،مہوش خان،ثنا اسحا ق،ایم اسحاق،عرفان سولنگی،سعد ،زیشان ،اسامہ ،وجیہہ، اسد عبا س،عمیر ،مدثر ،کاشف، اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ فائٹنگ طاقت اور تیکنیک کا کھیل ہے جس سے انسان میں اپنی حفاظت کرنے کا جذبہ شدید تر ہوتا ہے ،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اس مشکل کھیل میں مہارت یقینی طور پر ان کی عملی زندگی میں بھی کام آئے گی ، آرگنائزرز کو ایک بہترین اور شاندارا یونٹ منظم انداز سے منعقد کروانے پر مبارک بار پیش کرتا ہوں اور اپنی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔بعد ازاں انہوں نے کامیاب فائٹرز میں میڈلز اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔نتائج کے مطابق بوائز کے45کے جی کے فائنل میں کراچی وائٹس کے روشن ،50کے جی جونیئر میں گلگت بلتستان کے سعود،50کے جی سینئر میں کسٹمز کے قاسم ،60کے جی جونیئرمیں سندھ کے ضیا ،60کے جی سینئر میں سندھ کے کاشف ،64کے جی جونیئر میں کسٹمز کے حافظ ،62کے جی میں کراچی وائٹس کے اسد،64کے جی سینئر میں ایس ایس یو کے آصف ،68کے جی جونیئر میں سندھ کے الیاس خان ،68کے جی سینئرمیں ایس ایس یو کے زیشان ،72کے جی جونیئر میں سی ایف سی سندھ کے صابر 72کے جی سینئر میں ایس ایس یو کے جہانزیب ،76کے جی میں خیبر پختوانخوا کے رفیع خان اچکزئی ،84کے جی میں بلوچستان کے صفا خان ،88کے جی میں سندھ کے حمزہ ،90کے جی میں سندھ کے سید حبیب ،95کے جی میں سی ایف سی سندھ کے امان اور اوپن ویٹ کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے نور علی نے گولڈ میڈل جیتا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے جی جونیئر میں سی ایف سی سندھ میں سندھ کے فائٹرز ڈین کے جی میں کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول (ڈبلیو سی ایف) کا آغاز 31 اکتوبر کو دھوم دام سے ہوگیا، پہلے دن میٹھی گیت، جوش بھرے رقص اور دلچسپ پرفارمنس آرٹ سب کا مرکز رہے۔ویب ڈیسک کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران مہمانوں کے آتے ہی باہر کھلے میدان میں مشہور مجسمہ ساز امین گلجی اور ان کی ٹیم نے ’دی گیم‘ نامی پرفارمنس آرٹ پیش کی۔مذکورہ آرٹ پرفارمنس کے بعد مرکزی ہال میں رسمی تقریب ہوئی، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آرٹس کونسل شہر ہی نہیں، پورے ملک کا ثقافتی دل بن چکا ہے۔ گزشتہ سال 44 ممالک تھے، اب 142 ممالک اور 1000 سے زائد فنکار فیسٹیول میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا دارالحکومت کراچی دنیا کا استقبال کر رہا ہے، فن صرف خوبصورتی نہیں، یہ شفا، رابطہ اور مزاحمت کی طاقت ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ کی ثقافتی روایات، شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری اور صوفی دھنوں کا ذکر بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکار نسل کشی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور انہوں نے بھی آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے سب فنکاروں کے ساتھ آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 21ویں صدی کی سب سے بڑی نسل کشی ہوئی لیکن اب عارضی جنگ بندی ہو چکی ہے، ثقافت لوگوں کو جوڑتی ہے۔فیسٹیول کے آغاز کے پہلے ہی دن ’شاہ جا فقیر‘ کے گروپ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری پر مبنی سر ماروی پیش کیا، نیپال سے تعلق رکھنے والے مدن گوپال نے اپنے ملک کا گیت گایا، جس میں انہوں نے کراچی کا لفظ شامل کیا۔پہلے ہی دن لسی ٹاسکر (بیلجیم) نے بیس کلیرنیٹ پر جادو جگایا، عمار اشکر (شام) نے ڈھولک کے ساتھ عربی اور سندھی فیوژن پر پرفارمنس کی جب کہ اکبر خمیسو خان نے الغوزہ پر سب کو تالیاں بجوانے پر مجبور کیا۔اسی طرح زکریا حفار (فرانس) نے سنتور کی نرمی سے دل جیتا، کانگو کے اسٹریٹ ڈانسرز کی پرفارمنس نوجوانوں کو بہت پسند آئی، بیلیٹ بیونڈ بارڈرز (امریکا) کے پرفارمرز نے دو سولو ڈانس جنگ کا رقص اور تضاد پیش کیا جب کہ شیرین جواد (بنگلہ دیش) نے خوبصورت گلوکاری کی۔

متعلقہ مضامین

  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • سندھ بار کونسل کے انتخابات، ایاز حسین تیسری مرتبہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب
  • کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • کوئٹہ ،نیشنل پارٹی ہزارہ ٹائون کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہاہے