بجلی چوروں ونادہندگان کیخلاف کوئی رعایت نہیں کی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) بجلی چوروں و نادہندگان کے ساتھ کسی صورت بھی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر صارفین اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بروقت بجلی کا بل فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر حیسکو ڈویژن ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹر صارفین سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بروقت بل ادا کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری اور سرکل آفیسر نوابشاہ فرمان ڈھانی کے احکامات کے پیش نظر بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف پانچوں سب ڈویژنز سب ڈویژن ون ،سب ڈویژن ٹو، سب ڈویژن اڈیرو لعل سب ڈویژن، شہداد پور ون اور ٹو میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے الحمداللہ پہلے ہی روز نادہندگان کے سیکڑوں کنکشن منقطع کئے گئے اور لاکھوں روپے بقایاجات کی مد میں وصول کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ورکرز کم وسائل کے پیش نظر انتھک محنت کررہے ہیں جو قابل ستائش ہیں اور اس آپریشن میں حیسکو ڈویژن عملہ بھی ہمراہ ہے جو بقایاجات کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے صارفین اور نادہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بروقت بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور بجلی چوری سے باز آجائیں بصورت دیگرڈیفالٹر صارفین سے سختی سے نمٹا جائے گا اور حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حیسکو میں نمایاں بہتری کی امید ہے جس سے بجلی صارفین کو درپیش مسائل میں پیش رفت ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا ہے کہ کم وسائل کی وجہ سے حیسکو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم حیسکو ورکرز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی مزید کمی کردی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا سب ڈویژن جائے گی
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔