جامشورو: ڈپٹی کمشنر کی شہباز قلندر کے عرس پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
جامشورو (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر، چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سہون و سیکرٹری میلہ کمیٹی محمد وقاص ملوک، ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی، ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر عبدالحمید کھونہارو، ڈی ایس پی سہون احمد بخش راہوجو سمیت ڈسٹرکٹ پولیس، اسپیشل برانچ، محکمہ اوقاف، محکمہ ثقافت، موٹر وے پولیس، این ایچ اے، حیسکو، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی، محکمہ اطلاعات سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملداروں کو ہدایت کی کہ 18 سے 20 فروری تک ہونے والے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے 773 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں، عرس کے دوران ملک بھر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عرس میں زائرین کو حفاظتی انتظام مہیا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ عرس کے دوران کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے داخلے جبکہ اڑل کینال اور دانستر کینال میں نہانے پر 144 نافذ کیا جائے گا، تمام اُمور کی نگرانی کے لیے 30 سے زائد کمیٹیاں مختلف افسران کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
کراچی(نیوز ڈیسک) میں ایک ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کردیے گئے ہیں۔
کمشنر کرچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 1 ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف کارروائی اور روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز بند ہوٹلوں کو ڈی سیل کرنے تک سخت مانیٹرنگ کریں، ڈی سیل کرنے پر قواعد اور پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔