Jasarat News:
2025-11-09@05:49:24 GMT

مسرت جمشید چیمہ کو بشریٰ بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بشریٰ بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں بھرپور اعتماد کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ہم نے جو قربانیاں پارٹی کے لیے دی ہیں وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سب کے سامنے کہا کہ مسرت نے ہمیشہ محنت کی اور آگے بھی پارٹی کے لیے کام کرتی رہیںگی۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں حملے کے دوران بھی میں مسرت چیمہ فرنٹ پر رہی، 9 مئی کو میری گرفتاری کے بعد بھی میرے ساتھ موجود رہی اور ہمیشہ میڈیا کا کام بہت احسن طریقے سے کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ممبر قومی اسمبلی‘ نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار چیمہ انتقال کر گئے
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سینئیر قانون دان، سیاستدان جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کے پی ميں دہشتگردی اور طالبانائزیشن ہے، ایمل ولی خان
  • وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی
  • 9 مئی کیسز: مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • عمران خان کے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج
  • کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد جیل کے پہلے قیدی بننے جارہے ہیں؟