اینٹی اسمگلنگ آپریشنز؛ خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی:
انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 7 ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں 7 مختلف کارروائیوں میں2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 138.
حکام نے سگیاں پل شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
اسی طرح لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے کے لیے تیار پارسل سے جیکٹ میں چھپائی گئی 429 مختلف نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 200 گرام افیون برآمد ہوئی۔
کراچی میں شمالی بائی پاس کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 78 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جب کہ جاپان روڈ اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں انتہائی مطلوب منشیات سپلائر گرفتار
راولپنڈی پولیس کا بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں رتہ امرال پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات سپلائر شہریار عرف مکڑی کو گرفتار کرلیا ، جس سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم اسکول بیگ میں منشیات سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا اور اس نے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی چھپائی گئی کو گرفتار کلو گرام کے قریب
پڑھیں:
لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
لاہور:اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔
ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔
ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔
خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس کی قیمت چار لاکھ کے قریب نکلی۔
ریلویز پولیس نے ریلوے بجٹ کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمر مین مصطفیٰ احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کوارٹر سے خرد برد کیا گیا ریلوے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے کامیاب کارروائی پر ریلوے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔