ملک میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ57 ہزار 626 ہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیں۔
رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ11 ہزار 112 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی(کل ) کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔
’’جنگ ‘‘ نے ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر (ن )لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
28 مئی 1998ء سے شروع ہونیوالا سفر دنیا کو 10 مئی 2025ء کو سمجھ آیا: وزیر تعلیم پنجاب
مزید :